4 December 2024
۱۴۰۳/۰۶/۱۳- ۱۸:۲۶

صوبہ سندھ کے ہینڈی کرافٹس کی نمایش میں ایرانی ہینڈی کرافٹس کا اسٹال

کراچی کونسل آف فارن ریلیشنز کی طرف سے کراچی میں ہی صوبہ سندھ کے ہینڈی کرافٹس کے حوالے سے ایک نمایش کا اہتمام کیا گیا۔

اس نمایش کی افتتاحی تقریب میں کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان، منصوبہ بندی اور ترقی کے صوبائی وزیر سعید غنی اور کراچی میں مقیم روس،جاپان، ترکی، بنگلہ دیش اور امریکہ کے قونصل جنرلز بھی موجود تھے۔ شائقین ایرانی ہینڈی کرافٹس پر مشتمل اسٹال پر گئے اور وہاں موجود فن پاروں کو دیکھا۔ اس نمایش میں ایرانی مصنوعات کا اسٹال ایرانی قونصل خانے سے وابستہ کلچرل سینٹر کی کوشش کے نتیجے میں لگایا گیا تھا۔

تصاویر

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما