7 April 2025
۱۴۰۳/۱۱/۱۹- ۰۹:۰۵

ایران کے صوبہ خراسان رضوی سے آئے ایک سیاحتی وفد کی سند کے وزیر ثقافت اور قومی ورثہ سے ملاقات

ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری کی سربراہی میں ایران کے معاشی و سیاحتی ماہرین پر مشتمل ایک وفد نے کراچی کا دورہ کیا۔

ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری کی سربراہی میں ایران کے معاشی و سیاحتی ماہرین پر مشتمل ایک وفد نے کراچی کا دورہ کیا اور اس دوران ایران کےمیدانِ سیاحت کے ماہرین نے صوبہ خراسان رضوی کے ثقافت سیاحت کے ڈپارٹمنٹ کے ڈائرکٹر جنرل سید جواد موسوی کی قیادت میں صوبہ سند کے وزیر برائے ثقافت و قومی ورثہ  سید ذوالفقار علی شاہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران ایران و پاکستان کے مابین ثقافت و سیاحت کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما