7 April 2025
۱۴۰۳/۱۱/۱۷- ۰۹:۰۴

ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے ایک اعلی سطحی وفد کا دورہ کراچی

ایران کے پاکستان کے بیچ باہمی تعاون کے فروغ کے ارادے سے ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری کی سربراہی میں ایک وفد ۲۹ جنوری ۲۰۲۵ کی صبح کراچی پہنچے ۔ ائیرپورٹ پہنچنے پر کراچی میں ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان اور سندھ کے وزیر انرجی سید ناصر حسین شاہ نے اس وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

اس سفر کے دوران صوبہ خراسان رضوی کے گورنر بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار پر تشریف لے گئے، فاتحہ خوانی کی، قبر پر پھول چڑھائے اور وہاں موجود کتاب میں اپنے احساسات و جذبات کو قلمبند کیا۔ اسی دوران انہوں نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ سے بھی الگ الگ ملاقات کی۔

صوبہ خراسان رضوی کے گورنر اور صوبہ سندھ کے وزیراعلی کے مابین ملاقات کے ساتھ پاکستان کے ماہرین اقتصاد و تجارت اور ایرانی وفد کے بیچ بھی ملاقات ہوئی اور آخر میں ان تمام اہم شخصیات نے ایک پریس کانفرنس بھی کی۔

اس سفر کے دوران تجارت، سیاحت ، ثقافت ، سائنس اور ٹیکنالوجی  کے شعبے سے متعلق  تین MoU سائن ہوئے اور اسی طرح کراچی و مشہد چیمبر آف کامرس کے بیچ سائنس، ٹیکنالوجی ، ثقافت اور سیاحت کے میدان میں تعاون بڑھانے کی غرض سے ایک MoU بھی سائن ہوا۔

صوبہ خراسان رضوی کے اس اعلی سطحی وفد نے اس سفر کے دوران ایران و پاکستان کے بیچ اقتصادی گنجائشوں کے حوالے سے منعقد ہونے والے ایک سیمینار میں بھی شرکت کی جس کا انعقاد فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس سیمینار میں صوبائی سطح کی مختلف سرکاری شخصیات اورمختلف چیمبر آف کامرس کے عہدیداران  کے ساتھ ساتھ تجارت کے شعبے سے وابستہ برجستہ افراد نے شرکت کی۔

صوبہ خراسان رضوی کے گورنر نے اس سفر کے دوران پائدار سیاحت کے حوالے سے منعقد ہونے والی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس کانفرنس کا اہتمام اسلامک چیمبر آف کامرس  کی طرف سے کیا گیا تھا۔

ایران سے آئے سیاحت و اقتصادیات سے وابستہ اس اعلی سطحی وفد نے دورہِ کراچی میں  صوبہ سندھ کے وزیر ثقافت و قومی ورثہ سید ذوالفقار علی شاہ سے بھی ملاقات کی۔

اس سفر کے آخری دن اس ایرانی وفد کے ارکان نے کراچی میں سیاحت کی بین الاقوامی نمائش میں موجود ایرانی اسٹال کا بھی دورہ کیا۔ یاد رہے کہ اس بین الاقوامی نمائش میں ایرانی اسٹال سجائے جانے کا سہرا کراچی میں ایرانی قونصل خانے، استان قدس رضوی اور صوبہ خراسان رضوی کے ڈپارٹمنٹ آف ٹورازم اینڈ کلچر کے سر ہے۔

 

ویدئوها

تصاویر

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما