25 September 2025
۱۴۰۴/۰۶/۲۴- ۱۶:۳۶

اصفہان: ایشیا کے سیاحتی شہروں کا دارالخلافہ

ایشین مئیرز فورم کے اجلاس میں اصفہان کو ایشیا کے سیاحتی شہروں کا دارالخلافہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس مقابلے میں کل ۴۰ شہروں کو شریک رکھا گیا تھا جس کے نتیجے میں سال ۲۰۲۵ کے لیے اصفہان کو Asian City Tourism Capital کا ٹائیٹل دے دیا گیا۔

پہلے مرحلے میں منتخب شدہ چالیس شہروں میں سے آٹھ شہروں کو منتخب کیا گیا اور پھر آخری مرحلے میں اصفہان کو اس ٹائیٹل کا مستحق قرار دیا گیا۔ یاد رہے کہ ایشین میئرز فورم ایک بین الاقوامی اور غیر سرکاری فورم ہے جس کا مقصد بر اعظم ایشیا میں میئرز اور سٹی مینیجرز کے درمیان تعلقات اور تعاون کی سطح کو بڑھانا ہے۔ فی الحال، 39 ممالک کے 120 سے زائد شہر ایشین فورم کے رکن ہیں، جس میں چھوٹے شہر، میٹروپولیٹن شہر، دارالحکومت اور مختلف شہری علاقے شامل ہیں۔

یہ فورم جس میں ایشیا کے بڑے شہر شامل ہیں، اس میں سمارٹ سٹیز، عوامی‌شرکت، رہائش ماحولیات، شہری معیشت، ثقافت اور سیاحت کے حوالے سے چھ کمیٹیاں ہیں اور اس کا سیکرٹریٹ تہران میں واقع ہے۔

دوسری طرف صوبہ اصفہان 22,000 سے زیادہ آثار قدیمہ (1,940 قومی یادگاریں اور 15 عالمی ورثے کے مقامات) سے متعلق 600 سے زیادہ تاریخی مقامات، اور مختلف قدرتی، ثقافتی، مذہبی اور تفریحی مقامات کے ساتھ ایرانی سیاحت کے مرکز کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

اصفہان کے مختصر تعارف اور اس کے ایشیائی سیاحت کا دارالخلافہ قرار دئیے جانے کے متعلق مزید تفصیلات جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ایشین مئیرز فورم کی ویب سائیٹ وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما