15 November 2025
۱۴۰۳/۱۲/۲۴- ۱۷:۳۱

تیسری بین الاقوامی فلسطین کانفرنس میں ایران کے قونصل جنرل کا خطاب

کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل نے کراچی میں واقع ہوٹل مہران میں منعقد ہونے والی تیسری بین الاقوامی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی اور حاضرین سے خطاب کیا۔

یہ بین الاقوامی‌کانفرنس ۱۰ مارچ ۲۰۲۵ کو فلسطین فاونڈیشن پاکستان کی جانب سے منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی برجستہ سیاسی و مذہبی شخصیات شریک تھیں۔ کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان اس کانفرنس کے اہم خطبا میں سے تھے ۔ انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ ایران نے ہمیشہ خطے کی مظلوم اقوام بالخصوص مزاحمتی تحریک کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا: آج صیہونی ریاست اور اس کے حامی ممالک کی شرانگیزیوں کو دیکھتے ہوئے عالم اسلام کے مابین اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔ انہوں نے تاکیدا کہا: عالم اسلام کو بڑے جوش و جذبے کے ساتھ اسرائیلی و امریکی پروڈکٹس کا بائیکاٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل اور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، فلسطین فاونڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر صابر ابومریم اور حماس کی مزاحمتی تحریک کے رکن ظہیر ناجی نے بھی اس کانفرنس میں حاضرین سے خطاب کیا۔

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما