7 April 2025
۱۴۰۳/۱۱/۰۲- ۰۹:۰۴

ایران پارلیمنٹ کے ثقافتی کمیشن کے وفد کا دورہ کراچی

۱۸ جنوری ۲۰۲۵ کو ایرانی پارلیمنٹ کے ثقافتی کمیشن کا ایک وفد شہر قائد میں تشریف لایا۔حجت الاسلام والمسلمین محمد میرزائی جو شاہین دژ اور تکاب کے علاقے سے منتخب ہو کر ایران پارلیمنٹ میں پہنچے ہیں اس وفد کی سربراہی کررہے تھے۔

اس وفد کے اعزاز میں کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل خانے میں ایک ظہرانے کا بندوبست کیا گیا جس میں کراچی میں ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان اور مختلف ایرانی سفاتکاروں  کے علاوہ  سند اسمبلی کے اسپیکر سید اویس قادر شاہ ، سند اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی، پاکستان نیشنل اسمبلی کے رکن ڈاکٹر مرزا افتخار بیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید وقار مہدی بھی شریک تھے۔

اس ملاقات میں سندھ اسمبلی کے اسپیکر نے اقتصاد، سیاست ثقافت اور عوامی سطح پر ایران و پاکستان کے باہمی تعلقات کے فروغ کے متعلق اطمینان کا اظہار کیا اور کہا: دونوں ممالک کے ارباب اختیار کے بیچ تعلقات اور وفود کے تبادلے کے ذریعے دونوں ممالک کے بیچ تعاون کو مزید مستحکم بنایا جانا ممکن ہے۔ انہوں نے ایران پارلیمنٹ کے ارکان کو دعوت دی کہ وہ کراچی کا ایک مستقل دورہ کریں ۔ سندھ اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ ہم ایران پارلیمنٹ کے اس وفد کے ساتھ موثر انداز میں مشاورت کرنے کے لیے آمادہ ہیں کہ کس طرح مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے مشترکہ اہداف تک رسائی حاصل کرنے کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔

اس وفد کے ارکان اس سفر کے دوران بانی پاکستان محمد علی جناح کی قب پر تشریف لے گئے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ اس پارلیمانی وفد کے ارکان نے کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے ثقافتی مرکز کا دورہ کیا اور وہاں پر ثقافتی میدان کے سرخیل و سرگرم افراد سے ملاقات بھی کی۔

تصاویر

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما