کراچی میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی بین الاقوامی نمایش میں ایرانی ماہرین کی شرکت
کراچی میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی پچیسویں بین الاقوامی نمایش میں صف اول کی ایرانی کمپنیز اور ماہرین نے شرکت کی۔
یہ بین الاقوامی نمایش جس میں چین، پاکستان، انڈونیشیا، ملائشیا اور ترکی کی مختلف کمپنیز کے علاوہ انفارمیشن و ٹیلی کمیونیکشن ٹیکنالوجی کے میدان کی سرخیل نو ایرانی کمپنیز بھی شریک تھیں۔ کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان نے اس نمایش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اس کے بعد مختلف ایرانی و دوسرے ممالک کے اسٹالز کا دورہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی حوالےسے ہماری ترجیح یہ ہے کہ ہم اپنی معیشت کو تیل کی بجائے برآمدی اجناس پر قائم کیا جائے۔ اسی لیے ایرانی وزارت خارجہ کی معاشی پالیسی کے تحت ٹیکنالوجی کے میدان میں اس نوعیت کی نمایش کی مکمل حمایت جاری رہے گی۔ انہوں نے ۲۴ کروڑ کی آبادی پر مشتمل پاکستان کو ایرانی برآمدات کے حوالے سے ایک اہم مقصد قرار دیا۔