15 November 2025
۱۴۰۳/۱۱/۲۹- ۱۷:۳۰

کراچی میں ایرانی قونصل خانے میں انقلاب اسلامی‌کی چھیالیسویں سالگرہ کی تقریب

کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل خانے میں ایران کے قومی دن اور انقلاب اسلامی ایران کی چھیالیسویں سالگرہ کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ایرانی کی متعدد سرکاری شخصیات کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مختلف برجستہ افراد نے شرکت کی۔

صوبہ سندھ کے وزیراعلی سید مراد شاہ اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے علاوہ سندھ کے وزیر داخلہ، وزیر اوقاف و مذہبی امور، وزیر بلدیات، مختلف سیاسی پارٹیز کے سرکردہ افراد، شیعہ و سنی علما، میدان معاشیات و ثقافت کے سرخیل اور کراچی میں مقیم ایرانی شہری بھی اس تقریب کا حصہ بنے۔ پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم، ایران کےچیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل شہرام ایرانی بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ یاد رہے کہ ایرانی بحریہ کے سربراہ کراچی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی امن ۲۰۲۵ ایکسسائز میں جمہوری اسلامی ایران کی نمایندگی کر رہے تھے اور ایرانی جنگی بحری جہاز جو ان بین الاقوامی مشقوں میں شریک تھا اس کی کمانڈ بھی ان کے پاس ہی تھی۔

یہاں یہ ذکر کرنا بھی ضروری ہے کہ کراچی میں مقیم متحدہ عرب امارات، عراق، عمان، سعودی عرب، چین، کویت، تھائی لینٖ، انڈونیشیا، روس، ملائشیا، افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، ویتنام اور ترکی کے قونصل جنرلز اور سفارتکار بھی اس تقریب میں شریک تھے۔

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما