کراچی میں دفاعی اسلحے کی بارہویں بین الاقوامی نمایش میں ایرانی اسٹال
پاکستان میں دفاعی اسلحے کی بارہویں چار روزہ بین الاقوامی نمایش IDEAS 2024 کے نام سے کراچی میں منعقد ہوئی جس میں پہلی مرتبہ جمہوری اسلامی ایران نے بھی شرکت کی اور دفاعی، فضائی اور الکٹرونک جنگ کے حوالے سے ایران کی اسلحہ سازی کی قدیمی صنعت کے فن پارے نمائش کے لیے پیش کیے۔
یہ نمایش اسلحہ امن کا ذریعہ اور عالمی اسٹریٹجک تعاون کا آغاز کے ایجنڈے کے تحت منعقد ہوئی جس میں دنیا کے ۵۳ ممالک کے نمایندے شریک تھے۔ جمہوری اسلامی ایران نے بھی اپنی دفاعی پالیسی کے اظھار کی غرض سے دفاعی میدان میں اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کو منصہ شہود پر لانے کے لیے ایک وسیع و عیرض اسٹال لگای۔
نمایشگاہ کی افتتاحی تقریب پاکستان کے وزیر دفاع، نمایش میں شریک وفود کے سربراہان اور جمہوری اسلامی ایران کی مسلح فوج کے ایک وفد کی موجودگی میں منعقد ہوئی جس کی سربراہی بریگیڈئیرجنرل ڈاکٹر مجتبی رمضان زادہ کررہے تھے۔ اس تقریب میں پاکستان میں ایران کے سفیر جناب رضا امیری مقدم اور کراچی میں ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان بھی شریک تھے۔
اس نمایش کی تصویری جھلکیاں دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔