Pakistan Observer میں ایرانی قونصل جنرل کا آرٹیکل
کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان کا لکھا ہوا ایک مضمون معروف اخبار Pakistan Observer میں چھپا۔ اس مضمون کا عنوان ڈپلومیٹک اسٹریٹیجی اور ایران کا جائز حق دفاع تھا۔
ایرانی قونصل جنرل نے اس آرٹیکل میں نسل پرست اور قابض صیہونی ریاست کے خلاف ایران کی کاروائیوں کی وضاحت کی اور بیان کیا کہ ایران نے دو ماہ تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور جب دیکھا کہ سلامتی کونسل بھی اسرائیل نامی قابض ریاست کے سامنے بے بس ہوچکی ہے تو ایران نے ان کاروائیوں کا آغاز کیا۔ انہوں نے اس مضمون کے ذریعے ایران کی کاروائیوں کو اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل نمبر ۵۱ کے تحت ایران کا مسلم حق ثابت کیا اور اس سلسلے میں فلسطین کے سابقہ وزیراعظم اور حماس کے قائد اسماعیل ھنیہ کی تہران میں صیہونی دہشت گرد حکومت کے ہاتھوں شہادت کو جمہوری اسلامی ایران کی حاکمیت و سالمیت پر حملہ قرار دیا۔
یہ مضمون The Metro Morning، Financial Daily،اور Pakistan Observer کے علاوہ متعدد اردو اور انگلش اخباروں اور مجلوں کی زینت بنا۔