جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل کی سندھ کے وزیر اعلی سے ملاقات
جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان نے اپنے سیاسی و اقتصادی مشاورین کے ہمراہ صوبہ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کے ساتھ ملاقات کی۔
اس ملاقات کا مقصد محرم و صفر کے دوران پاکستانی زائرین کو سہولیات فراہم کرنا اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اسی طرح اس ملاقات میں پاکستان و ایران کے بیچ صحت ، عوامی روابط، ذرائع ٓمد و رفت اور خاص طور پر محر م اور پھر صفر میں چہلم امام حسین ؑ کو مدنظر رکھتے ہوئے بحث و گفتگو کی گئی۔