جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل کی سندھ کے وزیر سیاحت و کلچر سے ملاقات
کراچی میں جموری اسلامی ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان نے سندھ کے وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سید ذوالفقار علی شاہ نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاکستان، جمہوری اسلامی ایران کے ساتھ ثقافتی و عوامی تعلقات کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ طرفین نے دونوں ممالک کے ثقافتی تعلقات میں حالیہ تبدیلیوں کے حوالے بات چیت کی اور اس سلسلے میں دونوں ہمسایہ و برادر ممالک کے ثقافتی تعلقات کے استحکام کی غرض سے ثقافتی وفود کے تبادلے اور مشترکہ نمایشوں کی ضرورت پر زور دیا۔
اس ملاقات میں کراچی میں ایرانی کلچرل سینٹر کے ڈائریکٹر سعید طالبی نیا اور حیدرآباد کلچرل سینٹر کے ڈائریکٹر رضا پارسا بھی موجود تھے۔ شرکا نے اس امر پر تاکید کی کہ دونوں ممالک کے بیچ ثقافتی تعلقات کے استحکام کے لیے مشترکہ کلچرل پروگرامز کا انعقاد بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔