4 December 2024
۱۴۰۳/۰۶/۲۸- ۱۸:۲۸

کراچی میں ایرانی قونصل جنرل کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا

گورنر سندھ جناب کامران خان ٹسوری نے کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل کو ایران و پاکستان کے باہمی تعلقات کو مزید استحکام اور مختلف شعبوں میں ان کی نمایاں کاردکردگی کی بنیاد پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا۔

اس حوالے سے صوبہ سندھ کے گورنر ہاوس میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر سندھ کے ساتھ ساتھ کراچی میں مقیم سیاسی و سفارتی شخصیات اور میدان علم و ہنر کے شہسوار بھی شریک تھے۔ تقریب کے دوران کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند عطا کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا: ایران کے قونصل جنرل نے صوبائی سطح کےہر سیاسی فورم پر دونوں ممالک کے باسیوں کے بیچ تعلقات کےاستحکام ، تجارتی گٹھ جوڑ کو مضبوط کرنے اور ثقافتی مماثلتوں کو پروان چڑھانے کی بات کی ہے اور آج ان کی ان بے لوث خدمات کے اعتراف میں انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے آئین کے مطابق کسی بھی صوبے کا گورنر اس صوبے کی یونیورسٹیز اور ہائر ایجوکیشن بورڈز کا سربراہ شمار ہوتا ہے۔

جناب حسن نوریان سال ۱۴۰۰ شمسی میں کراچی میں جو پاکستان کی معاشی شہ رگ شمار ہوتا ہے، ایران کے قونصل جنرل منصوب ہوئے تھے

تصاویر

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما