29 December 2024
۱۴۰۳/۰۷/۱۰- ۱۷:۱۶

کراچی میں ایرانی قونصل خانے میں حزب اللہ کے سیکڑٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی شہادت کی مناسبت سے مجلس ترحیم

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی شہادت اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کراچی میں ایرانی قونصل خانے میں ایک مجلس سوگ کا بندبست کیا گیا۔

اس مجلس میں صوبہ سندھ میں موجود جمہوری اسلامی ایران کا آفیشل اسٹاف اپنی فیملیز سمیت موجود تھا۔ کراچی میں تعینات ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان نے مزاحمتی تحریک اور فلسطینیوں کی حمایت کے حوالےسے سید حسن نصراللہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا: پچھلے سال سات اکتوبر سے جاری صیہونی ریاست کا ظلم و بربریت اور سنگدلی نے اس ریاست کا اصلی و مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آشکار کردیا ہے۔ کراچی میں ایران کے قونصل جنرل نے کہا: مزاحمتی تحریک کے قائدین جیسے شہید اسماعیل ہنیہ اور شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت سے یہ اس تحریک کی ثابت قدمی میں کوئی فرق نہیں پڑے گا اور بعد میں آنے والے قائدین اس تحریک کو مزید استحکام عطا کریں گے۔

ویدئوها

تصاویر

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما