28 December 2024
۱۴۰۳/۰۷/۱۲- ۱۷:۱۷

گورنر سندھ کی سید حسن نصراللہ کی شہادت کی تعزیت کی غرض سے ایرانی قونصل خانے میں آمد

لبنان میں صیہونی ریاست کی بمباری کے نتیجے میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن نصراللہ کی شہادت کی ضبر ملتے ہی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لیےکچھ برجستہ ٹی وی چینلز کے رپورٹرز کے ہمراہ کراچی میں ایران کے قونصل خانے میں تشریف لائے۔

گورنر سندھ نے جانے سے قبل شہید سید حسن نصراللہ اور بریگیڈیر جنرل شہید عباس نیلفروشان کی شہادت کے حوالے سے اپنے احساسات کو قلمبند کیا اور ایرانی حکومت و عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی و یکجہتی کیا۔ آخر میں انہوں نے میڈیا سے بات کی جو بیک وقت تقریبا ۲۳ ٹی وی چینلز جیسے جیو اور اے آر وائی وغیرہ پر براہ راست نشر ہوئی۔

ویدئوها

تصاویر

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما