کراچی میں فوڈ اور پیکجنگ کی بین الاقوامی نمایش کا انعقاد اور اس میں مختلف ایرانی کمنیوں کا اسٹال
کراچی میں فوڈ اور پیکجنگ کی بین الاقوامی سطح کی نمایش منعقد ہوئی جس میں مختلف ایرانی کمنیوں نے بھی اپنے اسٹال لگائے۔
کراچی میں تعینات جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان اپنے اقتصادی مشاور کے ہمراہ اس نمایش میں تشریف لائے اور ایرانی کمپنیوں کے اسٹالز کا دورہ کرتے ہوئے وہاں موجود اپنے ہموطنوں سے بات چیت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا: پاکستان کے لوگ، کھانے پینے کی ایرانی پروڈکٹس کو ان کے ذائقے، مناسب قیمت اور حلال طریقے سے تیار ہونے کی بنیاد پر بہت پسند کرتے ہیں اور چوبیس کروڑ کی آبادی پر مشتمل اس ملک کو ایرانی پروڈکٹس کی ایکسپورٹ کے لیے ایک اہم منزل قرار دیا۔ یہاں پر یہ امر بھی قابل توجہ ہے کہ پاکستان، ایران، تھائی لینڈ، چین، انڈونیشیا اور ترکی کی فوڈ پروڈکشن اور پیکجنگ مشینز بنانے والی ۴۵۰ سے زائد کمپنیوں نے اپنے اسٹال لگا رکھے تھے۔