28 December 2024
۱۴۰۳/۰۷/۲۳- ۱۷:۱۷

سرد جنگ کے بعد کے زمانے میں دہشت گردی کا تصور کے عنوان سے کتاب کی تقریب رونمائی میں ایرانی قونصل جنرل کا خطاب

کراچی میں تعینات جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان نے سرد جنگ کے بعد کے زمانے میں دہشت گردی کا تصور کے عنوان سے لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔

ایران کے قونصل جنرل اس پروقار تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثت سے شریک ہوئے تھے جبکہ یہ تقریب صوبہ سندھ کے گورنر ہاوس میں منعقد ہوئی۔ انہوں نے خطے میں صیہونی ریاست کے مظالم اور دہشت گردی کے سامنے بند باندھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: یہ ظلم و بربریت درحقیقت ظلم و بربریت کی ایک بہت طویل داستان کا حصہ ہے جو انتہا پسندی اور تعصب پر مبنی ہے۔ جناب نوریان نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی سطح پر متحد ہوجانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: صرف عسکری طریقے سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ممکن نہیں ہے بلکہ ضروری ہے کہ سیاسی اور معاشرتی سطح پر بھی اس کے خلاف قیام کیا جائے۔

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما