27 October 2024
۱۴۰۲/۱۱/۲۹- ۰۹:۴۳ - مشاهده: ۷۱

اٹھائیس ممالک کے شہریوں کے لیے سیاحتی ویزا کے حصول کی شرط ختم کر دی گئی ہے

جمہوری اسلامی ایران کے حکومت نے درج ذیل ۲۸ ممالک کے پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے سنگل انٹری سیاحتی ویزے کے حصول کی شرط ختم کردی ہے۔

اس اعلان کے ساتھ ہی ان اٹھائیس ممالک کے شہری ہر چھ ماہ کے دوران ایک بار سیاحتی ویزا حاصل کیے بنا ایران کا سفر کرسکتے ہیں اور سیاحتی مقاصد کے تحت ۱۵ دن رہ سکتے ہیں۔ ان اٹھائیس ممالک میں متحدہ عرب امارات، بحرین، سعودی عرب، قطر، کویت، ازبکستان، کرغزستان، تیونس، اسلامی جمہوریہ موریطانیہ، تنزانیہ، زمبابوے، مورس، انڈونیشیا، سیشل، برونائی، جاپان، سنگاپور، کیمبج، ویتنام، برازیل، پیرو، کیوبا، میکسیکو، بوسنیا، ہرگزوینا، سربیہ، کروشیا، بیلاروس اور انڈیا شامل ہیں۔

یہ سہولت درج ذیل شرائط کے ساتھ دی جا رہی ہے۔

  • مندرجہ بالا ۲۸ ممالک کے صرف وہی شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن کے پاس نارمل پاسپورت موجود ہو۔
  • یہ سہولت صرف سیاحت کی غرض سے ایران جانے والوں کو دی جا رہی ہے۔
  • مذکورہ بالا ممالک کے وہ باشندے جو سیاحت کی غرض سے ایران میں ۱۵ دن سے زیادہ رہنا چاہتے ہوں یا ملٹی انٹری ٹورسٹ ویزا لینا چاہتے ہوں ان کے لیے ضروری ہے اپنے ممالک میں موجود ایرانی سفارت خانے یا قونصل خانے کی طرف رجوع کریں اور اپنا مطلوبہ ویزا حاصل کریں۔

ہندوستان کے صرف وہی شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو ہوائی جہاز کے ذریعے ایران میں داخل ہوں۔

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما