7 January 2026
۱۴۰۴/۰۸/۰۷- ۱۴:۲۷

کراچی میں بیسویں ہیلتھ ایشیا نمایش کا انعقاد اور ایرانی کمپنیوں کی بھرپور شرکت

بائیسویں تین روزہ بین الاقوامی ہیلتھ ایشیا نمایش کراچی میں منعقد ہوئی جس میں جمہوری اسلامی ایران کی چھ کمپنیوں نے بھرپور شرکت کی۔

کراچی میں تعینات جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل جناب اکبر عیسی زادہ نے اس بین الاقوامی سطح کی نمایش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جو صحت کے میدان میں پاکستان کی سب سے بڑی نمایش شمار کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا: یہ نمایش ایک سنہری موقع تھا کہ ایران کی طب و صحت کے میدان میں صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے اور اس میدان میں دوسرے ممالک سے تعلقات استوار کئے جائیں۔ کراچی میں تعینات ایران کے قونصل جنرل نے بعد میں ایرانی کمپنیز کے اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔

تصاویر

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما