کراچی میں ایران کے نئے قونصل جنرل کی گورنر سندھ سے ملاقات
کراچی میں تعینات ہونے والےجمہوری اسلامی ایران کے نئے قونصل جنرل جناب اکبر عیسی زادہ نے اپنے سفارتی مشن کے آغاز میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے تمام شعبوں بالخصوص معیشت، سیاحت، ثقافت اور عوامی سطح پر دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم بنانے اور صوبائی سطح پر مخلتف قسم کی مثبت و مشترک سرگرمیان انجام دئیے جانے پر زور دیا۔ فریقین نے ایران و پاکستان کے مابین برادرانہ و ہمسایگی تعلقات پر قائم ہونے والے دوستانہ ماحول سے کماحقہ فائدہ اٹھائے جانے پر تاکید کرتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا کے دونوں ممالک کے اعلی ارباب اختیار کی منشا کے مطابق ایران و پاکستان کے ٹریڈ والیم کو ۱۰ بلین ڈالر تک لے جانے کے لیے سنجیدہ اقدامات انجام دئیے جائیں۔
گورنر سندھ نے اکبر عیسی زادہ کو ان کے پاکستان میں سفارتی مشن کے آغاز پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ آپ کے سفارتی مشن کا کامیاب بنانے کے لیے آپ کا پورا ساتھ دیں اور ہر ممکن کوشش کریں۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے گورنر ہاوس کے باغیچے میں ایران پاکستان دوستی کی علامت کے طور پر ایک پودا بھی لگایا۔