کراچی میں ایران کے قونصل جنرل کی سندھ اسمبلی کے اسپیکر سے ملاقات
کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل عالیجناب اکبر عیسی زادہ نے اپنے سفارتی مشن کے آغاز میں صوبائی سطح کی مختلف حکموتی شخصیات سے ملاقات کی۔
کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل عالیجناب اکبر عیسی زادہ نے اپنے سفارتی مشن کے آغاز میں صوبائی سطح کی مختلف حکموتی شخصیات سے ملاقات کی اور اسی دوران وہ سندھ اسمبلی میں تشریف لائے اور اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے بھی ملاقات کی جس میں سندھ اسمبلی اور ایران کی نیشنل اسمبلی کے مابین روابط کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید اویس قادر شاہ نے انہیں خوشدلی سے خوش آمدید کہا اور ان کے سفارتی مشن کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔