7 January 2026
۱۴۰۴/۰۹/۱۰- ۱۲:۱۲ - مشاهده: ۶۶

ایران میں منعقد ہونے والے ٹیچرز ایوارڈ کے تیسرے راونڈ کے انعقاد کا علان

ٹیچر ایوارڈ عوامی رفاہ و بہبود کے لیے سرگرم برہان نامی ایک تنظیم اور ایران کی وزارت تعلیم کے تعاون سے ایسے اساتذہ اور معلمین کو دیا جاتا ہے جو تعلیم و تربیت کے مختلف شعبوں میں نمایاں سرگرمیاں انجام دے رہے ہوں۔ اس ایوارڈ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ کامیاب اساتذہ کو ایران اور بین الاقوامی‌پر پہچان دلائی جائے اور معاشرے میں اساتذہ کے کردار کو سراہا جائے۔

یہ ایوارڈ ذاتی اور پیشہ وارانہ قابلیت، تعلیمی میدان میں جدت، طلبا کی زندگیوں اور ان کے مستقبل پر گہرا اثر، تربیتی میدان میں مقامی لوگوں کے ساتھ مثبت رویہ اور عوامی سطح پر ایک نمونہ عمل شخصیت شمار کیے جانے والے معیارات کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔

خواہشمند اساتذہ و معلمین درج ذیل لنک کے ذریعے آفیشل ویب سائٹ پر جا کر مطلوبہ اسناد مہیا کرتے ہوئے اپنی رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

www.MuallemPrize.ir

یہاں یہ ذکر کیا جانا مناسب رہے گا کہ اس ایوارڈ کے پہلے راونڈ میں ۱۲ ہزار، دوسرے راونڈ میں ۳۰ ہزار اساتذہ نے شرکت کی تھی۔ پہلے راونڈ میں ۱۸ ممالک جبکہ دوسرے راونڈ میں ۲۳ ممالک کے برجستہ اساتذہ نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ اس ایوارڈ کے دوسرے راونڈ میں پاکستان سائنس کلب کے بانی جناب عبدالرووف ان امیدواروں میں سے تھے جنہوں سے سیمی فائنل تک رسایئ حاصل کی۔

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما