کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلیٹ جنرل
کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلیٹ جنرل کا سردار سلیمانی کی شہادت کے حوالے سے بیان
اسلامی جمہوریہ ایران، اس بھیانک جرم کے مرتکب افراد کا تعاقب کرنے کے لیے باقاعدہ، اپنی تمام سیاسی، قانونی اور بین الاقوامی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا.
کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلیٹ جنرل کا سردار سلیمانی کی شہادت کے حوالے سے بیان
جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلینگ کے پھر سے خطہ کی سلامتی اور صلح کو اس خوف اور ہراس میں ڈالا کہ، قاسم سلیمانی کے جانے کے بعد دوبارہ داعش اور تکفیری گروپ ، مشرق وسطی میں سر اٹھا کر تباہیاں مچادیں گے. یہ بات سوچنے کو ہے، کہ ایک ایسی شخصیت کی ٹارگٹ کلینگ،جس نے اپنے آپ کو دہشتگردی کے مقابلہ کیلئے وقف کرچکا ہے، کیا معنا رکھتا ہے؟ شہید سلیمانی اور ان کے ساتھیوں پر امریکی دہشت گردانہ حملہ، بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے علاوہ، عراقی حکومت کی خودمختاری کے خلاف ایک نمایان ظلم ہے. ایک ایسی شخصیت کی ٹارگٹ کلینگ جو خود دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں اپنے آپ کو وقف کیا تھا، ایک نمایاں تضاد ہے جو ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم (امریکہ) داعش کے خالق ہیں اور قاسم سلیمانی کو دہشتگردی کی سرگرمیوں کی وجہ سے ٹارگٹ کیا. ایران اور پاکستان جیسی کوئی بھی قوم دہشت گردی کی وبا کو اچھی طرح نہیں سمجھتی ہے. دہشت گردی دونوں مسلم بھائی قوموں کا مشترکہ درد ہے جس کے نتیجہ میں کافی خون بھایا جا چکا ہے. پیچھے مڑ کر دیکھا جائے تو معلوم ہوتاہے کہ جو امن اور تحفظ ہم تک پہنچاہے وہ سردار قاسم سلیمانی جیسے 17000 قیمتی شہداء کے خون کا نتیجہ ہے. سردار سلیمانی کے قتل کو دو سال ہو گئے ہیں. یقیناً یہ جرم لا جواب نہیں رہا اور اس غیر انسانی جرم کے رنگین ہاتھوں کو انصاف کے عدالتوں میں پیش کرنی چاہیے. اسلامی جمہوریہ ایران، اس بھیانک جرم کے مرتکب افراد کا تعاقب کرنے کے لیے باقاعدہ، اپنی تمام سیاسی، قانونی اور بین الاقوامی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا.