17 September 2026
۱۴۰۵/۰۶/۱۸- ۱۱:۰۷

ایران میں منعقد ہونے والے معلم پرائز (ٹیچرز ایوارڈ) کے چوتھے راونڈ کے انعقاد کا علان

ٹیچر ایوارڈ عوامی رفاہ و بہبود کے لیے سرگرم برہان نامی ایک تنظیم اور ایران کی وزارت تعلیم کے تعاون سے ایسے اساتذہ اور معلمین کو دیا جاتا ہے جو تعلیم و تربیت کے مختلف شعبوں میں نمایاں سرگرمیاں انجام دے رہے ہوں۔ اس ایوارڈ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ کامیاب اساتذہ کو ایران اور بین الاقوامی‌پر پہچان دلائی جائے اور معاشرے میں اساتذہ کے کردار کو سراہا جائے۔

یہ ایوارڈ ذاتی اور پیشہ وارانہ قابلیت، تعلیمی میدان میں جدت، طلبا کی زندگیوں اور ان کے مستقبل پر گہرا اثر، تربیتی میدان میں مقامی لوگوں کے ساتھ مثبت رویہ اور عوامی سطح پر ایک نمونہ عمل شخصیت شمار کیے جانے والے معیارات کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔

خواہشمند اساتذہ و معلمین درج ذیل لنک کے ذریعے آفیشل ویب سائٹ پر جا کر مطلوبہ اسناد مہیا کرتے ہوئے اپنی رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

www.MuallemPrize.ir

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما