1 April 2025
۱۴۰۳/۱۰/۰۹- ۰۹:۰۳

کراچی اور قزوین کے چیمبر آف کامرس کے بیچ مفاہمتی یادداشت پر دستخط

قزوین چیمبر آف کامرس، انڈسٹری اور مائینز کے ایک وفد نے پاکستان و ایران کے مابین تجارتی تعلقات کی بڑھوتری کے مقصد کے تحت کراچی کا دورہ کیا۔

اس وفد کی کراچی کی تاجر برادری سے ملاقات اور باہمی‌گفتگو کے لیے ایرانی قونصل خانے میں ایک پروقار سی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سربراہ بھی موجود تھے۔ اسی دوران قزوین اور کراچی چیمبر آف کامرس کے عہدے داروں نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان نے ایسے تجارتی وفود کی رفت و آمد کو ایک دوسرے کی ضروریات اور توانائیوں کی صحیح تشخیص کا ذریعہ قرار دیا اور کہا : ایران کی وزارت خارجہ کی اقتصادی ڈپلومیسی کے تحت موجودہ اور سابقہ ایرانی حکومت نےاپنے ہمسایہ ممالک کو ترجیح دینے کی پالیسی اپنائی ہے اور اسی سلسلے میں پاکستان و ایران کے پرائیویٹ سیکٹر کے تجارتی معاملات میں آسانیاں پیدا کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سربراہ نے بھی قزوین سے آئے تجارتی وفد کو خوش آیند امر قرار دیتے ہوئے کہا: دونوں ممالک کے بیچ کاروباری سرگرمیوں کو ۲۰ ارب ڈالرز لیے لے جانے کی گنجائش موجود ہے جبکہ فی الحال مختلف سیاسی یا غیر سیاسی رکاوٹوں کی بدولت اس ہدف تک رسائی حاصل کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

ایسوسی ایشن آف ایران پٹرولیم پروڈکٹس اور قزوین چیمبر آف کامرس سے وابستہ انرجی کمیشن کے سربراہ نے بھی اس تقریب میں خطاب کیا اور کہا: قزوین چیمبر آف کامرس فوڈ پروڈکٹس، کاغذ، کھیتی باڑی کی مصنوعات، کیمیکلز، ڈٹرجنٹس، آٹو پارٹس وغیرہ کے میدان میں پاکستان کی تاجر برادری کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔

کراچی کے اس مختصر دورے کے دوران اس وفد نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دوسرہ کیا اور اس کے ارباب اختیار سے ملاقات کی۔ اسی طرح اس وفد کے ارکان نے کراچی میں کنسٹرکشن کے حوالے سے منعقد ہونے والی Build Asia 2024 نامی‌بین الاقوامی نمایش میں بھی شرکت کی۔

تصاویر

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما