پاکستان میں ایران کے سفیر کی گورنر سندھ سے ملاقات
پاکستان میں جمہوری اسلامی ایران کے سفیر جناب ڈاکٹر رضا امیری مقدم کراچی میں منعقد ہونے والی اسلحے کی بارہویں بین الاقوامی نمایش IDEAS 2024 میں شرکت کی غرض سے کراچی تشریف لائے اور اسی سفر کے دوران انہوں نے گورنرہاوس میں گورنر سندھ کامران خان ٹسوری سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران شرکا نے پاکستان اور ایران کے مابین تعلقات کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کی۔ اسی دوران ایران و پاکستان کے قومی ترانے کے ساتھ دونوں ممالک کے پرچم بھی لہرائے گئے۔ ایران کے سفیر اور قونصل جنرل نے گورنر ہاوس کے صحن میں ایک ایک پودا بھی لگایا جس کے ساتھ دونوں کے نام کی تحتی نصب کی گئی۔
اس ملاقات کی تصویری جھلکیاں دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔