شب یلدا کی مناسبت سے پاکستانی خواتین کے مابین کوکنگ کا مقابلہ
کراچی میں ایرانی قونصل خانے میں شب یلدا کے موقع پر ایرانی و پاکستانی تمدن کی شان و شوکت کے عنوان سے ایک خوبصورت تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر سندھ جناب کامران خان ٹیسوری کے ساتھ ساتھ عراق، سری لنکا، افغانستان، ملائشیا اور متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرلز نے شرکت کی۔
اس پروگرام کے انعقاد میں کراچی میں مختلف نسوانی مہارتوں کے فروغ میں کوشاں ایک ادارے کا تعاون بھی حاصل تھا۔ کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان نے اپنے خطاب میں پاکستان و ایران کے مابین تہذیبی اشتراکات کا تذکرہ کرتے ہوئے شب یلدا کو ایسا ٹقافتی تہوار قرار دیا جو خاندان اور معاشرے کی ہر اکائی کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ کر رکھنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے بیان کیا کہ ایران میں حضرت فاطمہ زہرا ؑ کے یوم ولادت کو ماوں اور کواتین کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس کا ہدف یہ ہے کہ عورت کے مقام و منزلت کا اعتراف کیا جائے اور حجرت زہرا ؑ کو خواتین کے لیے نمونہ عمل قرار دیا جائے۔ دوسرے مقررین نے بھی سال کی اس طویل ترین رات کو دونوں ممالک کے بیچ ثقافتی اشتراک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ثقافتی تہوار دونوں قوموں میں پیار محبت پروان چڑھانے میں مفید واقع ہو سکتی ہے۔ اس تقریب میں کھانے، میٹھے اور کیکس کے حوالے سے کوکنگ کا مقابلہ بھی منعقد ہوا جس میں ایک سو کے قریب پاکستانی خواتین نے بڑے زور و شور سے حصہ لیا۔