نمل یونیورسٹی کے طلاب کے لیے ایران پاکستان تعلقات کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ
کراچی میں واقع نمل یونیورسٹی میں سیاست اور بین الاقوامی ارتباطات کے اسٹوڈنٹس اور اساتید پر مشتمل ایک وفد کراچی میں ہی جمہوری اسلامی ایران کے قونصل خانے پہنچا اور “موجودہ زمانے میں پاکستان و ایران کے باہمی تعلقات کی جانچ” کے عنوان سے منعقد ہونے والی ایک علمی نشست میں شرکت کی۔
کراچی میں ایران کے قونصل جنرل نے اس ورکشاپ سے خطاب کیا اور ایران و پاکستان کے باہمی تعلقات کی موجودہ کیفیت کو بیان کرتے ہوئے اس حوالے سے مفید تجاویز دینے کے ساتھ ساتھ اس راستے میں درپیش مختلف چیلنجز و مشکلات کا بھی تذکرہ کیا۔