21 November 2024
۱۴۰۳/۰۵/۱۱- ۱۸:۱۱ - مشاهده: ۱۱۲

ہم شہید ہنیہ کے خون کا انتقام لینا اپنا فریضہ سمجھتے ہیں، رہبر معظم انقلاب

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےاپنے پیغام میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور فرمایا: ان کے خون کا بدلہ لینا ہم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے  اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے دہشت گرد حملہ کرکے اپنے لئے سخت اور دندان شکن جواب کا سامان فراہم کیا ہے۔

رہبر معظم کے پیغام کا متن ذیل میں پیش کیا جاتا ہے:

 

 

بسم الله الرحمن الرحیم

 انا لله و انا الیه راجعون 

 ملت عزیز ایران

فلسطینی بہادر اور نامور رہنما جناب اسماعیل ہنیہ نے کل رات داعی اجل کو لبیک کہا اور مقاومتی محاذ عزادار ہوگیا۔ دہشت گرد اور جرائم پیشہ صہیونی حکومت نے ہمارے عزیز مہمان کو ہمارے گھر میں شہید کردیا اور ہمیں غمگین کردیا لیکن اپنے لئے سخت جواب کا سامان بھی فراہم کیا ہے۔ 

شہید ہنیہ کئی سالوں سے میدان مبارزہ میں اپنی جان ہتھیلی پر لیے شہادت کے لئے آمادہ تھے۔ انہوں نے اپنی اولاد کو اس راہ میں فدا کردیا تھا۔ ان کو راہ خدا اور عوام کو نجات دلانے کی راہ میں شہید ہونے میں کوئی پروا نہیں تھی۔ یہ تلخ واقعہ چونکہ اسلامی جمہوری ایران کی حدود اور سرزمین پر وقوع پذیر ہوا ہے لہذا ان کے خون کا بدلہ لینا ہم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ 

میں امت مسلمہ، مقاومتی محاذ، فلسطینی بہادر اور سرفراز عوام اور مخصوصا شہید ہنیہ کے لواحقین کو شہید ہنیہ اور ان کے ایک ساتھی کی شہادت پر تسلیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے ان کی بلندی درجات کی دعا کرتا ہوں۔ 

سید علی خامنہ‌ای 

25 محرم 1446

 

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما