آزادی قدس میں مسلمان حکمرانوں اور شہدائے خدمت کا کردار نامیکانفرنس میں ایرانی قونصل جنرل کا خطاب
کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان نے آزادی قدس میں اسلامی ممالک کے حکمرانوں اور شہدای خدمت ( شہدائے سانحہ ہیلی کاپٹر) کا کردار کے عنوان سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔
یہ کانفرنس ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے منعقد ہوئی اور اس میں جماعت اسلامی، پاکستان تحریک انصاف، شیعہ علما کونسل، متحدہ قومی مومنٹ پاکستان، جمعیت علمای پاکستان اور دوسری سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمایندے شریک تھے۔ جناب حسن نوریان نے ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی دردناک شہادت کے چالیس دن گزرنے پر تمام عالم اسلام بالخصوص حاضرین کی خدمت میں تعزیت پیش کی اور پاکستان و ایران کے تعلقات کے استحکام کے حوالے سے ان کی خدمات کا تذکرہ کیا۔ ایرانی قونصل جنرل نے اتحاد بین المسلین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے امت مسلمہ کی کامیابی اور فلسطین و بیت المقدس کی آزادی کا واحد راستہ قرار دیا۔
دوسرے خطبا نے بھی غزہ کی موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظھار کرتے ہوئے اس حوالے سے اسلامی ممالک کے حکمرانوں پر سخت تنقید کی اور ایران کو سامراجی طاقتوں کے سامنے استقامت و ثابت قدمیکا اسوہ قرار دیا۔ ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ نے بھی اپنے خطاب میں ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کو غزہ کے مظلوموں کا حامی قرار دیا اور قدس کی آزادی کے حوالے سے ان کے بنیادی کردار کو سراہا۔