کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے نئے قونصل جنرل کی وزیراعلی سندھ سے ملاقات
۱۴ اکتوبر بروز جمعرات کراچی میں تعینات ہونے والے ایران کے نئے قونصل جنرل جناب اکبر عیسی زادہ نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات اور اور دونوں نے پاکستان و ایران کے مابین معاشی، تجارتی اور سیاحتی تعلقات کے استحکام پر زور دیا۔
اس ملاقات کے دوران مشترکہ تجارتی نمائشوں کے انعقاد اور ملٹی میڈیا اور ثقافتی میدان میں اشتراک سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں شخصیات نے ایران و پاکستان کے مابین تجارتی وفود کے تبادلے کے ساتھ ساتھ زراعت، لائیو اسٹاک اور ماہیگیری جیسے شعبوں میں تعاون کی بڑھوتری کے متعلق گفتگو کی۔
ملاقات کے دوران کراچی اور تہران کے بیچ ڈائرکٹ پروازوں کے آغاز اور اضافے پر بھی زور دیا گیا تاکہ زائرین کے لیے سفر کو آسان بناتے ہوئے تجارتی تعلقات کو مزید استحکام دیا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ایرانی قونصل جنرل کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ کراچی میں ہمارے ملک کے قونصل جنرل کے نئے مشن کے دوران سندھ اور ایران کے اہم صوبوں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔