کراچی میں گورنر ھاوس میں منعقد ہونے والی تقریب میں ایرانی قونصل خانے کے سرپرست کی شرکت
پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے گورنر ہاوس کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل خانے کے سرپرست جناب مہرزاد طباطبائی بھی اس تقریب میں شریک ہوئے اور باغیچے میں ایک پودا بھی لگایا۔
ان کے علاوہ انڈونیشیا، قطر، چین، ترکی، عراق، سری لنکا وغیرہ کے قونصل جنرلز اور دیگر ممالک کے اعلیٰ سفارت کاروں نے بھی شرکت کی اور سب نے اپنے ہاتھوں سے ایک ایک پودا لگایا۔ تقریب کے دوران پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ اس حوالے سے حکومت سندھ کی کوشش ہے کہ پاکستان کے یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا جائے۔