ایران و پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
جمہوری اسلامی ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی جو ایرانی صدر کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر تشریف لائے تھے انہوں نے پاکستان کے وزیر خاجہ اور ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
دونوں راہنماوں نے ملاقات کے دوران پاکستان و ایران کے باہمی تعلقات کو پروان چڑھانے، خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے مشترک کوششوں، تجارتی و اقتصادی میدان میں باہمی تعاون اور دوسرے اہم موضوعات کے حوالے سے گفتگو کی۔