ایرانی صدر کے پاکستان کے دورے سے قبل ایران کے وزیر خارجہ کی خوبصورت تحریر
ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کی اہمیت کے پیش نظر ایک تحریر کے ذریعے ایران کی خارجہ پالیسی کے خدوخال واضح کرتے ہوئے پاکستان و ایران کے باہمی تعلقات کو اس خارجہ پالیسی کا اہم پڑاو قرار دیا۔
انہوں نے ان دونوں ہمسایہ و اسلامی ممالک کے تاریخی، ثقافتی، دینی اور سیاسی تعلقات کے درخشاں ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی کہ پاکستان و ایران کی باہمی مشارکت خطے کے روشن مشتقبل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے دونوں ممالک کے اعلی سطحی وفود کے دوروں کو سفارتی تعلقات کے ارتقا کا سب سے اہم سبب قرار دیا اور کہا کہ یہ دونوں ملک اسلامی تعلیمات پر قائم ہیں اور یہی امر ان دونوں ممالک کو فلسطین کی مکمل حمایت اور ظلم و بربریت کے خلاف آواز اٹھانے پر مجبور کرتا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے آگے چل کر جون ۲۰۲۵ میں ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی پاکستان کی طرف سے شدید مذمت کو سراہا اور کہا پاکستان نے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے خطے میں امن و امان قائم رکھنے کی غرض سے اپنے ہمسایہ ملک کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا ہے۔ اس تحریر کا مکمل متن درج ذیل لنک کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے۔
https://www.thenews.com.pk/print/1332602-a-shared-future