کراچی میں ایران کے نئے قونصل جنرل کی سرگرمیوں کا آغاز
کراچی میں نامزد ہونے والے جمہوری اسلامی ایران کے نئے قونصل جنرل جناب عیسی اکبر زادہ نے ۱۰ اکتوبر بروز جمعہ کراچی میں دفتر وزارت امور خارجہ کے ڈائرکٹر جنرل محمد عرفان سومرو سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور اپنے کاغذات نامزدگی کی کاپیز ان کے حوالے کرتے ہوئے پاکستان و ایران کے مابین دو طرفہ اقتصادی، علمی، سیاحتی، ثقافتی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کی۔
انہوں نے بہت نپے تلے انداز میں اپنے سفارتی اہداف و مقاصد کی وضاحت کی اور کچھ اس انداز میں کراچی میں اپنی سفارتی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ یہاں یہ ذکر کرنا مناسب رہے گا کہ کراچی میں چین، روس، عراق، افغانستان، ترکی، انڈونیشیا، ملائیشیا، قطر، عمان اور سعودی عرب سمیت 20 سے زائد ممالک کے قونصل خانے موجود ہیں اور پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے بعد اس شہر میں سب سے زیادہ سفارتی ادارے موجود ہیں۔