27 October 2024
۱۴۰۳/۰۶/۰۸- ۱۸:۲۰

تامین پٹرولیم اینڈ پیٹروکیمیکلز انویسٹمنٹ کمپنی (TAPICO) کے بورڈ آف ڈائرکٹرز کا دورہ کراچی

ٹاپیکو گروپ آف کمپنیز کے بورڈ آف ڈائرکٹرز نے پاکستان و ایران کے بیچ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کی غرض سے کراچی کا دورہ کیا۔

گذشتہ سال کراچی می جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل اور ٹاپیکو کے ڈایرکٹرز کے بیچ ایک ورچوئل میٹنگ کے نتیجے میں اس دورے کی پلاننگ کی گئی۔ ایرانی قونصل خانے میں اس وفد کے اعزاز میں ایک چھوٹی سی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں گورنر سندھ کامران خان ٹسوری، FPCCI کے سینئیر نائب صدر اور کراچی چیمبر آف کامرس کے سربراہ بھی موجود تھے اور سب نے پاکستان و ایران کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اس وفد نے کراچی میں TDAP   (Trade Development Authority of Pakistan) کا بھی دورہ کیا اور اس  کے سربراہ سے ملاقات کی۔ اسی طرح اس وفد کی کراچی چیمبر آف کامرس سے وابستہ مختلف تاجروں کے ساتھ میٹنگ ہوئیں اور  اس وفد کے ارکان نے FPCCI (Federation of Pakistan Chamber of Commerce and Industry) کا بھی دورہ کیا۔

تصاویر

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما