27 October 2024
۱۴۰۳/۰۵/۰۹- ۱۷:۱۰ - مشاهده: ۸۲

جناب ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو صدارتی الیکشن میں ملنے والے عوامی مینڈیٹ کی توثیق

حضرت آیت الله خامنه ای ، رہبر انقلاب اسلامی ایران نے منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو صدارتی انتخابات میں ملنے والے عوامی مینڈیٹ کی توثیق کی اور انہیں عہدہ صدارت کا حکم نامہ سونپا۔ عوامی مینڈیٹ کی توثیق کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

خداوند علیم و حکیم کا شکر کہ اس نے ایک بار پھر ایران اسلامی‌کو سرفراز اور عظیم ایرانی قوم کے چہرے کو درخشاں بنا دیا۔ صدارتی الیکشن کا مستقبل ساز امتحان عوام اور حکام کے عزم و حوصلے سے سخت حالات میں سکون و اطمینان کے ساتھ انجام پایا اور قوم کی چنندہ شخصیت ایک بڑے فرض کی ادائیگی کے لیے حاصل ہو گئی۔

مرحوم شہید صدر کے نامکمل دورۂ صدارت کے بعد چودھواں صدارتی الیکشن، ایرانی قوم کے پرافتخار کارناموں میں سے ایک، پائیدار اسلامی نظام کے استحکام کی ایک علامت اور ملک کے سیاسی ماحول کی عقلانیت اور متانت کا عکاس ہے۔ دنیا کے بعض علاقوں میں اسی طرح کے امتحانوں میں بعض ناپسندیدہ واقعات پر نظر ڈالنے سے، ایران اور ایرانی قوم کی ممتاز صورتحال کا پتہ چلتا ہے۔

میں اس پر افتخار کارنامے کو رقم کرنے میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عظیم قوم کی پیروی میں عقلمند، صادق، عوام دوست اور دانشمند شخصیت جناب ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ملنے والے عوامی مینڈیٹ کی توثیق کرتا ہوں اور انھیں اسلامی جمہوریہ ایران کی صدارت کے لیے منصوب کرتا ہوں۔ میں ان کی کامیابی کے لیے دعا اور دلی آرزو کے ساتھ یاد دہانی کرتا ہوں کہ ان کے لیے عوام کے ووٹ اور میری ثوثیق اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اسلام اور انقلاب کے سیدھے راستے پر چلتے رہنے میں ان کی دائمی روش باقی رہے گی۔

والسلام علی عباد اللہ الصالحین

سید علی خامنہ ای

7 مرداد 1403 ہجری شمسی

28 جولائی 2024

تصاویر

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما