27 October 2024
۱۴۰۳/۰۴/۱۷- ۱۵:۳۴ - مشاهده: ۶۲

جمہوری اسلامی ایران کی مختلف یونیورسٹیز کے ایک وفد کا دورہ کراچی

جمہوری اسلامی ایران کی مختلف یونیورسٹیز کے چانسلرز پر مشتمل ایک وفد نے ھائر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ کی دعوت پر دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کے بیچ باہمی تعاون کو فروغ دینے کی غرض سے پاکستان کا دورہ کیا۔

اسی سفر کے دوران اس وفد کے ارکان کراچی بھی تشریف لائے۔ شہر قائد میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان کے ساتھ ایک اہم نشست کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلیمی میدان میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تعلیمی مراکز کے اساتید و طلاب پر مشتمل وفود کے دوروں، تحقیقاتی پراجیکٹس اور ایران میں موجود تعلیمی مراعات کو منظر عام پر لانے کو موثر قرار دیا گیا۔ یاد رہے کہ اس وفد میں جامعہ المصطفی العالمیہ، ادیان و مذاہب یونیورسٹی قم اور سبزوار و ھمدان کی یونیورسٹیز کے نمایندے موجود تھے۔

تصاویر

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما