27 October 2024
۱۴۰۳/۰۴/۱۴- ۱۵:۱۷ - مشاهده: ۵۶

ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کی مجلس چہلم

کراچی میں ایرانی قونصل خانے اور ایرانی کلچرل سینٹر کی جانب سے ہیلی کاپٹر سانحے میں شہید ہونے والے جان نثاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مجلس چہلم کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما، یونیورسٹیز کے اساتذہ، میڈیا سے وابستہ افراد اور کراچی میں مقیم ایرانی شہریوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ مجلس وحدت المسلمین کی مشاورتی کمیٹی کے سربراہ حجت الاسلام شیخ صلاح الدین اور جماعت اسلامی‌پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر معراج الھدی صدیقی بھی اس مجلس میں شریک تھے۔

کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے جان نثاروں کی شہادت کے حوالے سے تعزیتی کلمات ادا کیے اور حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی منجملہ پانچ  خاص صفات کا تذکرہ کیا ۔ انہوں نے اس سانحے میں شہید ہونے والے ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر امیرعبداللہیان کو مجاہد وزیر خارجہ کے لقب سے یاد کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کا شدو مد سے تذکرہ کیا۔ دوسرے خطبا نے بھی عالم اسلام کے لیے ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی خدمات اور ظلم کے خلاف ان کی استقامت کو ان کی خصوصیت قرار دیا۔ اس مجلس کے دوران ایک کتاب کی رونمائی بھی ہوئی جو «بے لوث خدمتگزار» کے عنوان سے شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی صفات و خدمات کے متعلق لکھی گئی ہے۔ یہ کتاب کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے کلچرل سینٹر کی جانب سے چھپی ہے اور مجلس میں موجود تمام شرکا کی خدمت میں اس کتاب کا ایک ایک نسخہ ہدیہ کیا گیا۔

تصاویر

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما