27 October 2024
۱۴۰۳/۰۲/۱۵- ۱۲:۰۳ - مشاهده: ۱۰۳

ایران کے صدر مملکت کا دورہ کراچی

جمہوری اسلامی ایران کے صدر مملکت جناب آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اپنے دورہ پاکستان کے آخری مرحلے میں 4 اپریل 2024 کو کراچی پہنچے۔ جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر کراچی میں ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان کے ساتھ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، چیف سیکرٹری سندھ ضیا الحسن لنجار، سئینئیر صوبائی وزرا میں سےشرجیل میمن، سید سردار علی شاہ، جام خان شورو نے ان کا استقبال کیا اور انہیں شہر قائد میں خوش آمدید کہا۔ پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زداری بھی ایران کی خاتون اول کو خوش آمدید کہنے کے لیے ائیرپورٹ پر موجود تھیں۔

ایران کے صدر مملکت نے ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مختصر گفتگو بھی کی۔ میزبانوں نے اس امر پر خوشی کا اظھار کیا کہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے اپنے دورہ پاکستان کے تکمیلی مرحلے میں کراچی تشریف لائے ہیں۔  انہوں نے پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات کو عام سفارتی تعلقات سے کہیں زیادہ مستحکم قرار دیا جو ان دو قوموں کے بیچ دلی جذبات، ثقافتی مشترکات اور تاریخی حقائق پر استوار ہیں۔

اس مختصر گفت و شنید کے دوران  نے ایران کی جانب سے اسرائیل کو دئیے جانے والے منہ توڑ جواب کو عالم اسلام کے لیے  مایہ عزت و  افتخار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی اس جوابی کاروائی سے تمام مسلمانوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔

اس کے فورا بعد ایران کے صدرمملکت بانی پاکستان کے مزار پر تشریف لائے، فاتحہ خوانی کی اور ان کی قبر پہ پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

شہر قائد یعنی کراچی کے اس مختصر سفر کے دوران ایران کے صدر مملکت نے صوبہ سندھ کی اہم سیاسی شخصیات جیسے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ،  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، بعض ارکان پارلیمنٹ اور کراچی یونیورسٹی سے وابستہ مختلف فیکلٹیز کے بورڈ ممبرز سے بھی ملاقات کی۔ اسی دوران کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے انہیں اس مھد علمی‌کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند سے بھی نوازا۔

ایران کے صدر مملکت نے کراچی کی معروف سیاسی، مذہبی، کاروباری اور علم و فن سے وابستہ شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے ارباب اختیار کے درمیان سیاسی، معاشی، تجارتی، علمی اور  ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے ہونے والی بات چیت کو مفید و سود مند قرار دیا۔انہوں نے بڑی تاکید کی کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے دنیا کے موجودہ نظام کی جگہ عدل و انصاف پر مبنی نظام ضرور قائم ہوگا۔

ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ مسلم اقوام اور دنیا بھر کے آزادمنش لوگوں دلی خواہش ہے کہ وہ آزادی قدس کے لمحات دیکھیں اور یقینا ملت مسلمہ کے اتحاد و وحدت کے ذریعے قدس کی آزادی اور فلسطین کی کامیابی کے مناظر قابل دید ہوں گے۔

 جمہوری اسلامی ایران کے صدر جناب آیت اللہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کو بدھ کے دن علی الصباح کراچی ایئرپورٹ پر صوبائی سطح کی سرکاری شخصیات کے علاوہ پاکستان میں ایران کے سفیر جناب ڈاکٹر رضا امیری مقدم اور کراچی میں ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان نے الوداع کہا اور وہ کولمبو کے لیے روانہ ہوئے۔

 

اس سفر کے تصویری مناظر کو دیکھنے کے لیے نیچے دئیے گئی لنک پر کلک کریں

Click HERE to See Photos

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما