کراچی میں ایرانی قونصل خانے میں عالمی یوم القدس کا پروگرام
جمہوری اسلامی ایران کے قونصل خانے کی جانب سے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے ایک باوقار پروگرام منعقد ہوا جس میں صوبائی سطح کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
عالمی یوم القدس کے حوالے سے منعقدہ اس پروگرام میں صوبائی سطح کی معروف سیاسی، مذہبی، سماجی، کاروباری، میڈیا سے جڑے افراد اور کراچی میں مقیم مختلف ممالک جیسے ترکی، عمان، قطر، انڈونیشیا، ملایشیا، سری لنکا، روس، چین، ویتنام، تھائی لینڈ اور کویت کے قونصل جنرلز کے ساتھ ساتھ وزیر اعلی سند سید مراد علی شاہ، گورنر سند کامران خان ٹیسوری، ثقافت و سیاحت کے صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اور دوسری برجستہ شخصیات موجود تھیں۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان نے کہا کہ امام خمینی رہ نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو انسانیت کے دفاع، قدس کی آزادی اور اسرائیلی بربریت کی مذمت کرنے کے ساتھ مختض کیا اور اسے روز قدس کا نام دیا۔
انہوں نے افسوس کے ساتھ کہا کہ گذشتہ دو سو دنوں میں غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم و بربریت کے نتیجے میں 30 ھزار سے زائد لوگ شہید ہو چکے ہیں اور مساجد، ہسپتال اور انفرااسٹرکچر بھی مکمل نابود ہوچکا ہے۔
حسن نوریان نے اسرائیل کے ایک سابقہ اعلی فوجی افسر جنرل موشے دایان کا ایک جملہ بھی بیان کیا کہ
اسرائیل کو ایک پاگل کتے کی مانند ہونا چاہئیے کہ کسی کو اس کے قریب پھٹکنے کی ہمت نہیں ہوتی۔
انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اسرائیل کا دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ، بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور اسے اس کا مناسب اور پشیمان کر دینے والا جواب دیا جائے گا۔