21 November 2024
۱۴۰۲/۱۲/۲۸- ۱۳:۴۶ - مشاهده: ۱۱۵

اسلاموفوبیا: عالمی امن کے لیے خطرہ کے عنوان سے کانفرنس اور ایرانی قونصل جنرل کا خطاب

۱۵ مارچ ۲۰۲۴ بروز جمعہ، اسلاموفوبیا سے جنگ کے عالمی دن کے حوالے سے کراچی میں اسلاموفوبیا: عالمی امن کے لیے خطرہ کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ایران، ترکی، چین اور انڈونیشیا کے قونصل جنرل کے علاوہ کراچی پریس کلب اور ایڈیٹرز کلب کے سربراہان کے ساتھ ساتھ The News Lark نامی انگریزی اخبار کے چیف ایڈیٹر بھی شریک تھے۔

کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان نے اس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے اس نکتے پر زور دیا کہ اسلام ہراسی در حقیقت صیہونیت کا بویا ہوا بیج ہے جسے عالمی استکباری طاقتیں اور مغربی میڈیا پروان چڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا: عالم اسلام کا تقاضا ہے کہ بین الاقوامی‌برادری مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کرنے والوں کے متعلق اپنی خاموشی توڑے۔ حسن نوریان نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اسلاموفوبیا نامی مہلک امر مسلمانوں سے نفرت، اسلام دشمنی اور مسلمانوں کے ساتھ انتہاپسندانہ روئیے کو فروغ دے رہا ہے۔ ایران کے قونصل جنرل نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ اسلام کے نام پر بعض انتہاپسند اور دہشت گرد گروہوں کے اقدمات نے بھی عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کو ہوا دینے میں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے آزادی بیان کے بہانے سے مقدسات اسلامی‌کی ہتک اور دین اسلام کے پیروکاروں کے جذبات و احساسات کو مشتعل کرنے کی بھی کھل کھلا مذمت کی۔

ویدئوها

تصاویر

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما