کراچی میں ٹریڈ و انڈسٹری کی بیسویں بین الاقوامی نمایش اور ایرانی کمپنیوں کی شرکت
کراچی میں ٹریڈ اور انڈسٹری کی بیسویں بین الاقوامی نمایش منعقد ہوئی جس میں متعدد بین الاقوامیکمپنیز نے شرکت کی۔
اس نمائش میں جمہوری اسلامی ایران سے آنے والی کمپنیز کے لیے ایک احاطہ مخصوص تھا۔ کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان نے اپنے معاشی مشاور کے ہمراہ مختلف بین الاقوامی اور ایرانی کمپنیز کے اسٹالز کا دورہ کیا اور ایرانی کمپنیز کے ذمہ داران کو پاکستان اور ایران کے باہمی معاشی روابط کے حوالے سے آگاہ کیا اور دونوں ممالک کے پرائیویٹ سیکٹر کے بیش روابط کی پیشرفت کے حوالے سے ایسی نمائشوں کے انعقاد کی اہمیت کو اجاگر کیا۔