21 November 2024
۱۴۰۲/۱۲/۲۲- ۱۲:۲۶ - مشاهده: ۱۵۴

جمہوری اسلامی ایران کے سفیر کا دورہ کراچی

پاکستان میں جمہوری اسلامی ایران کے سفیر جناب ڈاکٹر رضا میری مقدم کراچی کے سرکاری دورے کے دوران سندھ کے نومنتخب وزیر اعلی سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان اور وزیر اعلی ہاوس سے بعض اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔ ایران کے سفیر نے سب سے پہلے حالیہ انتخابات کے کامیاب انعقاد، وفاقی و صوبائی حکومتوں کے قیام اور ایک مرتبہ پھر وزیراعلی کے منصب کے لیے منتخب ہونے پر سید مراد علی شاہ اور ان کی پارٹی کے ذمہ داران کو مبارک باد دی۔ انہوں نے ایران و پاکستان کے بیچ ریلوے لائن اور زمینی راستے کے متعلق کہا کہ یہ بہت پرامن اور کم خرچ راستے ہیں جن کو استعمال میں لاتے ہوئے پاکستان یورپ اور مرکزی ایشیا کے بازاروں تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

ڈاکٹر امیری رضا مقدم نے اس سفر کے دوران گورنر سندھ کامران خان ٹسوری سے بھی ملاقات کی اور ایران کے پاکستان کے باہمی تعلقات میں پیدا ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے بیچ صوبائی سطح کے تعلقات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس دورے کے آخری مرحلے میں ایران کے سفیر نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے سربراہ زبیر موتی والا سے بھی ملاقات کی اور تجارتی سہولتوں، کسٹم کے مسائل کے راہ حل اور مختلف وفود کی رفت و آمد کے حوالے سے گفتگو کی۔

ویدئوها

تصاویر

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما