23 November 2024
۱۴۰۲/۱۲/۱۴- ۱۲:۲۰ - مشاهده: ۹۳

دوسری بین الاقوامی فلسطین کانفرنس میں ایرانی قونصل جنرل کا خطاب

کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کراچی یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی اور حاضرین سے خطاب بھی کیا۔

یہ کانفرنس فلسطین فاونڈیشن اور فلسطین اکیڈمک ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے ۲۷ فروری ۲۰۲۴ کو کراچی یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جس میں ایران کے علاوہ ترکی، ملائشیا، انڈونیشیا کے قونصل جنرل کے ساتھ ساتھ روس کے قونصل جنرل کا نمایندہ بھی شریک تھا۔ کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: برطانیہ نے ۱۹۱۷ میلادی میں سرزمین فلسطین پر ایک یہودی حکومت کے قیام کا میدان ہموار کیا اور پھر ۱۹۴۸ تک یہودیوں نے فلسطین کی سرزمین کا ۷۸ فیصد حصہ اپنے قبضے میں لے لیا۔ انہوں نے خاص طور پر حضرت امام خمینی ؒ کا ایک جملہ دہرایا کہ اسرائیل عالم اسلام کے دل میں ایک سرطانی غدود کی مانند ہے۔ حسن نوریان نے بڑی صراحت سے کہا کہ ایران اسرائیل کی ظلم و بربریت کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور ہم اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین و ضوابط کے تحت تمام بےوطن فلسطینیوں کی وطن واپسی اور ان کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

ویدئوها

تصاویر

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما