کراچی میں ایرانی قونصل خانے میں انقلاب اسلامی ایران کی پینتالیسویں سالگرہ کی تقریب
کراچی میں ایرانی قونصل خانے میں انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی پینتالیسویں سالگرہ کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان بالخصوص صوبہ سندھ کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اس تقریب میں گورنر سندھ کی نیابت میں سندھ کے وزیر سیاحت ارشد ولی محمد نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور دوسری مہمان شخصیات سمیت انہوں نے بھی انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے حوالے سے مبارک باد دی۔
کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان نے اپنے خطاب کے دوران کہا گذشتہ ۷۶ برسوں میں دونوں کے ممالک کے مابین اعلی سطح کے وفود کا تبادلہ ہوا ہے اور دونوں ممالک نے خطے میں امن و امان قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ خطے کی ترقی اور پیشرفت کے حوالے سے بھی خاطرخواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ: پاکستان اور ایران دو اسلامی و بھائی ممالک ہیں جو باہمی سیاسی، معاشی اور ٹقافتی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف بھی مشترکہ طور پر محاذ ٓرا ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
تقریب میں کھیل و ثقافت کے صوبائی وزیر سید جنید علی شاہ، ٹریڈ دؤڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سربراہ زبیر موتی والا، ملایشیا، قطر، ترکی، عمان، بنگلا دیش، افغانستانٹ سری لنکا، تھائی لینڈ، روس اور انڈونیشیا کے قونصل جنرلز کے علاوہ متعدد شیعہ ، سنی علما میں شریک تھے۔