22 November 2024
۱۴۰۲/۰۹/۰۳- ۱۸:۳۱ - مشاهده: ۱۳۳

جمہوری اسلامی ایران کے سفیر کا دورہ کراچی

پاکستان میں جمہوری اسلامی ایران کے سفیر جناب ڈاکٹر رضا امیری مقدم شہر کراچی کےآفیشل دورے کی غرض سے کراچی پہنچے اور سب سے پہلے بانی پاکستان محمد علی جناح کی قبر پہ گئے اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اس دورے کے دوران ان کی ملاقات پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری سی بھی ہوئی۔ اس ملاقات میں کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان کے علاوہ سینیٹ کے سابقہ ڈپٹی چئیرمین سلیم مانڈی والا بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ایران کے سفیر نے دونوں ممالک کے مابین تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں کے متعلق مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا: ایران کی موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات مستحکم بنانے پر مبنی ہے اور اس حوالے سے پاکستان ہمارے لیے ترجیح رکھتا ہے۔ اس دوران دونوں شخصیات نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری ظلم و بربریت کو انسانیت کے مناقی قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عالم اسلام جلد بیت المقدس کی آزادی کے مناظر دیکھ سکے۔

اس دورے کے دوران ڈاکٹر امیری مقدم نے سندھ کے وزیر اعلی مقبول باقر سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں نے ایران و پاکستان کے بیچ بارٹر سسٹم کے تحت تجارت، بینکنگ چینل کی کمی اور باہمی تجارت کا حجم بڑھانے جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جمہوری اسلامی ایران کےسفیر نے گورنر سندھ کامران کان ٹیسوری سے بھی ملاقات کی اور اسی دوران کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے ارباب اختیار سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ اس سفر کے دوران انہوں نے پاکستان کونسل فار فارن ریلیشنز، کراچی چیمبر آف کامرس اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کی جانب سے منعقدہ پروگرامز میں بطور مہمان خصوصی بھی شریک ہوئے اور تاجر برادری کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

ویدئوها

تصاویر

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما