27 October 2024
۱۴۰۲/۰۹/۰۲- ۱۸:۳۱

پاکستان میں آٹو مبیل پارٹس کی نمایش اور ایرانی کمپنیوں کی شرکت

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں آٹو موبائل پارٹس کی نمائش منعقد ہوئی جس میں مختلف ایرانی کمپنیز نے بڑے جوش و خروش سے شرکت کی۔

اس نمائش کی افتتاحی تقریب میں کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل  کے علاوہ ۲۲ افراد پر مشتمل ایک ایرانی وفد  نے بھی شرکت کی ۔ اس وفد میں  ایسوسی ایشن آف آٹو موبائل پارٹس مینوفیکچررز اینڈ اکسپورٹرز  کے بورڈ آف ڈائرکٹرز اور پاویون گروپ آف کمپنیز کے اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔ نمایش کے دوران  ایسوسی ایشن آف آٹو موبائل پارٹس مینوفیکچررز اینڈ اکسپورٹرز  تہران اور ایسوسی ایشن آف مینوفیکچررز آف آٹو پارٹس پاکستان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔

اس موقع پر کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل  جنرل نے کہا: ایران و پاکستان تجارتی حوالے سے بالخصوص آٹوپارٹس، موٹر سائکل پارٹس اور بھاری مشینری کے حوالے سے  وسیع مواقع  رکھتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس مفاہمتی یادداشت کے نتیجے میں مستقبل قریب میں اس میدان میں باہمی تعاون کا سلسلہ چل پڑے گا۔

اسی طرح کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل خانے کی جانب سے  ایران سے آنے والے اس وفد کے اعزاز میں قونصل خانے میں ہی  ایک  مذاکراتی نشست کا بھی اہتمام کیا ۔ اس وفد کے سربراہ احمد حسینی تھے جو ایسوسی ایشن آف مینوفیکچررز اینڈ ڈسٹری بیوٹرز آف آٹو پارٹس  کے بورڈ آف ڈایریکٹرز کے سربراہ ہیں۔ اس نشست میں آٹوپارٹس، موٹر سائکل اور بھاری مشینری کی تجارت کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ویدئوها

تصاویر

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما