15 November 2025
۱۴۰۳/۱۲/۱۲- ۱۷:۳۰

حیدرآباد میں واقع ایرانی ثقافتی مرکز میں شہدائے مزاحمت کی یاد میں پروگرام

حیدرآباد میں جمہوری اسلامی ایران کے ثقافتی مرکز (کلچرل سینٹر) میں شہدائے مزاحمت کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں کراچی میں ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان نے بھی شرکت کی۔

یہ پروگرام مزاحمتی تحریک کے تمام شہدا بالخصوص حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصراللہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے منعقد ہوا جس کی میزبانی حیدرآباد میں واقع ایرانی ثقافتی مرکز نے کی۔ کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرک جناب حسن نوریان کے علاوہ صوبہ سندھ کی برجستہ سیاسی، دینی شخصیات کے ساتھ ساتھ میدان ثقافت کے سرکردہ افراد اس پروگرام میں مدعو تھے۔

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما